پٹرول کی قیمتوں کیساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے اجلاس میں کہا گیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرایوں میں 10 روپے اضافہ کیا گیا ہے

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے خبردار کیا ہے کہ جوابی کارروائی کی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی۔

دوسری جانب تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔مرکزی تنظیم ٹریڈرز پاکستان اور

ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا۔ ٹریڈ یونین آف پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے

اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔کاشف چوہدری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور ڈیزل

کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ علاوہ ازیں رکن سندھ اسمبلی اور صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان

نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بعد میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

درآمدی حکومت کی پالیسیوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا

وقت آگیا ہے، امپورٹڈ حکومت کی ترجیحات عوام دشمن پالیسیاں بنانا ہے، پانی سر سے گزر گیا ہے

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca