216
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سونے کی قیمت ہوشربا اضافے کے بعدملکی تاریخ
کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3050 روپے مہنگا ہو گیا۔
جس کے باعث فی تولہ سونا 1 لاکھ 69 ہزار 650 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ
دوسری جانب 614 روپے کے نمایاں اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 448 روپے سے بڑھ کر
1 لاکھ 48 ہزار 62 روپے ہو گئی جبکہ فی اونس سونے کی قیمت 1794 ڈالر سے کم ہو کر 1793 ڈالر ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 11 ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
مزید پڑھیں
پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2250 روپے کا اضافہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 800 روپے اور 10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوگیا