اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں بے یقینی کے باعث ٹیلی کام انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار، ٹیلی کام لائسنس فیس کو ڈالر سے منسلک کرنے کے منفی نتائج سامنے آرہے ہیں جس سے ملک کی ڈیجیٹل ترقی کا سفر رکنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان پیدا ہوا ہے اس حوالے سے ٹیلی کام کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال لائسنس کی تجدید کے 50 فیصد کی مد میں 44.5 ارب روپے ادا کیے گئے تھے، اس سال 13 ارب روپے 10 فیصد قسط پر ادا کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں عدم استحکام اور بے یقینی نے آئندہ سال کی قسط کی قدر کا تعین مشکل بنا دیا ہے، روپے کی
قدر کے بارے میں غیر یقینی صورتحال نے ٹیلی کام کمپنیوں کے کاروباری منصوبوں، ٹیلی کام لائسنسوں کو درہم برہم کر دیا ہے۔ فیس
کو ڈالر کے برابر کرنے سے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی کا سفر رک جانے کا امکان ہے۔