212
اردو ورلڈ کینیڈٓ ( ویب نیو ز ) فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی قیمتوں میں اضافے سے آٹے کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار مٹو نے کہا کہ محکمہ خوراک کی پابندیوں کے باعث منڈی میں گندم کی آمد بری طرح متاثر ہو رہی ہے، صوبے میں آٹے کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پابندیاں ہٹائیں کیونکہ محکمہ خوراک کی پابندیوں کی وجہ سے فلور ملوں کو گندم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔افتخار مٹو نے کہا کہ ملوں کے پاس گندم کا سٹاک بہت کم ہے، صارفین مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، یہی صورتحال رہی تو مارکیٹ میں آٹے کی قلت ہو جائے گی۔