اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)اونٹاریو کے فائر مارشل جون پیگ، عوام کو لائتھیئم آئن بیٹریوں کے خطرات سے آگاہ کر رہے ہیں، کیونکہ یہ روزمرہ کے آلات میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔
پیگ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں لائتھیئم آئن بیٹریوں کی وجہ سے ہونے والی آگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے کیونکہ یہ بیٹریاں فون، پاور ٹولز، ای بائیکس اور سکوٹروں جیسے گھریلو آلات میں عام ہو رہی ہیں۔
ان کے مطابق سب سے بڑا سبب بیٹریوں کا زیادہ گرم ہونا ہے پیگ نے وضاحت کی، “لائتھیئم آئن بیٹریاں عام بیٹریوں جیسی نہیں ہوتیں۔
جب یہ ناکام ہوتی ہیں تو یہ ایک چین ری ایکشن پیدا کر سکتی ہیں جس سے شدید آگ لگ سکتی ہے جو سیکنڈوں میں پھیل سکتی ہے، زہریلا دھواں خارج کر سکتی ہے اور فرار مشکل بنا سکتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :گیانا ,گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی, 20 طالبات جاں بحق
ٹورنٹو میں پچھلے تین سالوں میں ایسے واقعات کی تعداد میں 160 فیصد اضافہ ہوا ہے اور صرف 2025 میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پیگ نے کہا لائتھیئم آئن بیٹریوں کی آگ فائر سروس کے لیے ایک نیا اور بڑا چیلنج ہے، لیکن دیگر آگ کی اقسام کی طرح، سادہ حفاظتی اقدامات اختیار کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے۔
فائر مارشل نے محفوظ چارجنگ اور مینوفیکچرر کی ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا افسران نے ہدایت دی ہمیشہ وہی چارجر اور بیٹری استعمال کریں جو ڈیوائس کے ساتھ آئی ہو — غیر سرٹیفائیڈ یا آف برانڈ بیٹریوں کا متبادل کبھی استعمال نہ کریں۔
ڈیوائس اور اس کی بیٹری ایک ساتھ کام کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں غیر سرٹیفائیڈ چارجر یا تھرڈ پارٹی بیٹری استعمال کرنے سے یہ حفاظتی ڈیزائن متاثر ہوتا ہے اور ناکامی کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے
دیگر حفاظتی اقدامات میں شامل ہیں: ڈیوائس کو مکمل چارج ہونے کے بعد ان پلگ کرنا، بیٹری کو موسم اور پانی سے محفوظ رکھنا، اور کبھی بھی بیٹری میں ترمیم یا چھےڑ چھاڑ نہ کرنا۔