ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی بے دخلی کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کے ذریعے منظوری دے دی ہے
دوسرے مرحلے میں افغان شہریت اور رہائشی کارڈ کے ثبوت رکھنے والوں کوملک بدر کر دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے دہشت گردی، ڈالر، چینی اور کھاد کی اسمگلنگ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں سے نمٹنے کے لیے افغان حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے منصوبہ تیار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری بھی دہشت گردوں کی مالی معاونت اور سہولت کاری میں ملوث پائے گئے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سےسلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔