اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان میں ہیپاٹائٹس میں اضافہ،ہر 25 واں شہری مرض میں مبتلا ہے۔
3.33 فیصد نوجوان، 4.42 فیصد بالغ اور 1.48 فیصد بچے ہیں۔ منشیات کے عادی افراد میں یہ شرح 43.42 فیصد ہے۔لوکلائزڈ ہیپاٹائٹس ایلیمینیشن اینڈ پریوینشن پروگرام کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی سات یونین کونسلوں میں انسداد ہیپاٹائٹس مہم میں 10 ہزار 347 گھرانوں میں 47 ہزار 728 افراد کی سکریننگ کی گئی۔
2,048 سے زائد مرد و خواتین میں ہیپاٹائٹس سی اور بی ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 22 افراد کے بیک وقت ہیپاٹائٹس بی اور سی سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق کے مطابق ہیپاٹائٹس میں مبتلا حاملہ خواتین کی تعداد 8 تھی۔ہیپاٹائٹس میں مبتلا تمام مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں 2048 سے زائد افراد اس کا شکار ہیں، مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد میں شرح 46.92 فیصد ہے۔