چوری کے بڑھتے واقعات،پاکستان سٹیل مل کے بعض اثاثوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ

اردوورلڈکینیڈا (ویب نیوز)چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث پاکستان اسٹیل ملز کے بعض اثاثوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں متعلقہ حکام نے آگاہ کیا کہ اسٹیل ملز کی 11 کے وی بجلی کی لائنیں بھی چوری ہو چکی ہیں، جو سیکیورٹی کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔

اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی پیداوار بند ہونے کے باوجود ادارے کو ساڑھے 27 کروڑ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا، جس میں سے گزشتہ ماہ اڑھائی کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ حکام کے مطابق مسلسل چوری اور اثاثوں کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کچھ اثاثوں کو نیلام کر کے نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کی جائے۔

ذیلی کمیٹی کو یقین دہانی کرائی گئی کہ ادارے کے باقی ماندہ اثاثوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اقدامات بہتر بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاہم موجودہ حالات میں فوری اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں