بھارت 5.2 شدت کا زلزلہ ،عوام میں خوف وہراس،ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

یہ بھی پڑھیں

ترکی میں زلزلے کی پیش گوئی کرنیوالے سائنسدان کی پاکستان میں زلزلے کی پیش گوئی

اردو ورلڈ کینیڈٓا ( ویب نیوز ) بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلہ ریاست میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑی علاقوں میں صبح سویرے آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ گھر لرز اٹھے اور لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ریاست میگھالیہ کے بعد ہریانہ، آسام، بنگال اور اتر پردیش میں بھی 2.5 اور 3.5 کے درمیان شدت کے آفٹر شاکس آئے۔

مزید  پڑھین

زلزلے کی قبل ازوقت پیش گوئی ممکن ہے؟گوگل سے زلزلے کا پتہ لگایا جاسکتا؟زلزلے آتے کیسے ہیں؟

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہریانہ کے روہتک سے 7 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ان پانچوں ریاستوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا۔میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ متاثرہ علاقوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ابھی تک زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے کوئی خبر موصول نہیں ہوئی تاہم ایمبولینسز کو متاثرہ علاقوں میں سائرن بجتے ہوئے کسی سمت تیز رفتاری سے جاتے دیکھا گیا ہے۔شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور اکثریت نے اپنا گھر بار چھوڑ کر میدانی اور کھلے علاقوں میں پناہ لی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    جھلکیاں

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا