بھارت،عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

اردو ورلڈکینیڈا (ویب نیوز )بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں رہائشی عمارت گرنے سے آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔

عمارت گرنے کا واقعہ ہفتے کی شام پیش آیا جب کہ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملبے تلے کوئی اور دبے نہ ہو۔ پولیس کے مطابق عمارت 4 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، جب عمارت گری تو اس کے ایک حصے پر تعمیراتی کام جاری تھا۔ حکام کے مطابق 3 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک موٹر ورکشاپ اور ایک گودام بنایا گیا تھا جب کہ پہلی منزل پر طبی آلات کا گودام تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔