اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت -بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھارت کی 10 ریاستوں میں پی ایف آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر 100 مسلمانوں کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف اکسانے کی کوشش کی گئی تھی جس کی وجہ سے یہ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
این آئی اے نے بنگلور اور کرناٹک کے 10 مقامات پر چھاپے مارے
دوسری جانب پی ایف آئی نے چھاپوں کے ردعمل میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم فسطائی حکومت کی جانب سے اختلاف کرنے والوں کی آواز کو دبانے کی مہم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہیں۔
پی ایف آئی پر ماضی میں بھی شدت پسندی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے