اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ہندوستان کینیڈا کشیدگی بڑھتی جارہی ہے اس کی وجہ سے کینیڈا نے منگل کو ہندوستان پر نئے الزامات لگائے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو کے پولیس حکام نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے مجرمانہ گینگ لارنس گروپ کو کینیڈا میں خالصتانیوں اور جنوبی ایشیائی نژاد لوگوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا ہے۔
کینیڈین پولیس ڈیپارٹمنٹ آر سی ایم پی میں اسسٹنٹ کمشنر بریگیٹ گوون نے کہا کہ لارنس گینگ کے بھارتی حکومت کے ایجنٹوں سے تعلقات تھے۔
اس سے قبل وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی حکومت کے ایجنٹوں پر انٹیلی جنس اکٹھا کرنے، ٹارگٹ کلنگ، کینیڈین شہریوں کو دھمکیاں دینے اور تشدد میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا سے نکالے گئے چھ ہندوستانی سفارت کار ان سرگرمیوں میں ملوث تھے جن سے عوام کو خطرہ لاحق تھا۔ کینیڈا نے اس معاملے پر بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کئی کوششیں کی ہیں لیکن بھارت نے ہر بار مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ہندوستان نے وزیر اعظم ٹروڈو کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے جوابی حملہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا کوئی ٹھوس ثبوت فراہم کیے بغیر جھوٹے الزامات کو دہرا رہا ہے۔ ہمارے ہائی کمشنر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ وہی پرانا ٹروڈو ہے، وہی پرانے بیانات کو دہرا رہا ہے