ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والی تمام پچز آئی سی سی کیوریٹر اینڈی اٹیک کی نگرانی میں تیار کی گئی ہیں
میگا ایونٹ کے معاہدے کے مطابق ہر سٹیڈیم میں مختلف پچوں کو نمبر دیا گیا ہے تاکہ نئی تیار ہونے والی پچ پر میچ کھیلا جا سکے۔
وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ پچ نمبر 7 پر کھیلا جانا تھا جس پر اس سے پہلے کوئی میچ نہیں کھیلا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی فائنل کے لیے مختص پچ استعمال نہیں کی جا رہی تاہم یہ میچ پچ نمبر 6 پر کھیلا جا رہا ہے جس پر 2 میچز کھیلے جا چکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہو گی۔
دوسری جانب ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ بھارتی بورڈ نے احمد آباد کی پچ کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کے امکانات بڑھ جائیں۔