انڈیا کا پاک بھارت جنگی بندی میں ٹرمپ کے کردار سے انکار

 

اردوو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ُ ٹرمپ کا کوئی کردا نہیں ، ہندوستان نے پاکستان اور بھارت کے د رمیان حالیہ جنگ بندی میں امریکہ کی جانب سے کی جانے والے کوششوں کو ماننے سے سرے سے انکار کر دیا

بھارتی وزیر خارجہ وکرم مصری نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان جنگ بندی سختی سے دو طرفہ ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کا جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں ہے۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ نے ہم سے درمیان میں آنے کی اجازت نہیں مانگی، ٹرمپ خود اسٹیج پر آنا چاہتے تھے اور انہوں نے ایسا کیا۔بھارتی وزیر خارجہ وکرم مسری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع روایتی جنگ کے دائرے میں ہے اور اسلام آباد سے کسی جوہری خطرے یا سگنل کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے بارہا پوچھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے لیکن وکرم مسری نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے جواب دینے سے انکار کر دیا۔دوسری جانب دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان نے کہا کہ شاہین میزائل کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

دعویٰ جھوٹے ثابت ہونے کے بعد بھارتی فوج نے ویڈیو ہٹا دی لیکن اس کے باوجود بھارتی میڈیا نے غلط بیانیہ پھیلا دیا۔. بھارتی فوج نے ویڈیو کے حوالے سے کوئی وضاحت یا تردید جاری نہیں کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی میڈیا کی یہ مہم آپریشن سندھور میں بھارت کی ناکامی کو چھپانے کی کوشش ہے۔. ہندوستان کا جھوٹا پروپیگنڈہ جنگ بندی اور جوہری بلیک میلنگ پر جھوٹ کی داستان سے منسلک ہے۔ترجمان کے مطابق 12 مئی کو آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں پاکستان کے زیر استعمال ہتھیاروں کی تفصیلات موجود ہیں۔. پاکستان نے فتح F-1، F-2 میزائل، جدید ڈرون اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی بندوقیں استعمال کیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com