مچل مارش کے ورلڈ کپ ٹرافی پاؤں میں رکھ کر آرام کرنے پر بھار تی شائقین ناراض

آسٹریلیا نے ا حمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ چھٹی بار ورلڈ کپ جیت لیا۔ میچ کے بعد، پیٹ کمنز نے اپنے انسٹاگرام پروفائل پر شائقین کے لیے ڈریسنگ روم کی تصاویر شیئر کیں، جس میں کینگروز کو فتح کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان میں سے ایک تصویر میں آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کو صوفے پر آرام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے لیکن کرکٹ شائقین کو جو چیز پسند نہیں آئی وہ یہ تھی کہ بلے باز نے ٹرافی کے اوپر پاؤں رکھ کر تصویر کھنچوائی۔ مچل مارش کے اس عمل نے فائنل میں شکست پر غمزدہ بھارتی شائقین کے زخموں پر مزید نمک پاشی کر دی جنہوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ یہ ٹرافی کی توہین ہے، آئی سی سی کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔

comments
ایک صارف ویپن تیواری نے کہا، "یہ واقعی افسوسناک ہے جب ٹرافی کا حقیقی احترام کرنے والوں کو اسے چھونے کا موقع نہیں ملتا، جب کہ جو لوگ پرواہ نہیں کرتے انہیں متعدد مواقع ملتے ہیں۔”

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔