بھارت کے پاس پہلگام واقعے کا کوئی ثبوت نہیں : سابق سربراہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ‘RAW’ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

انڈین انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے کہا، "فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ظہرانے پر آپ سب کو مبارکباد۔ یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے۔ پاکستانی قیادت کو اب نئی دہلی جانا چاہیے۔امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ تعلقات کو بہتر بنانے میں پیش رفت کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ میں ہیں۔ امریکہ کے ساتھ بھارت کے تعلقات بھی اچھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے کا کوئی ثبوت نہیں ہے، پہلگام میں حملہ آور جنگل میں غائب ہو گئے ہیں، مسائل کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت ہونی چاہیے اور پاکستانی میڈیا اور اہم شخصیات پر بھارت کی پابندیاں زیادہ دیر تک نہیں چل سکیں گی۔انڈین انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے واحد سربراہ ہیں جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد چار مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com