اردو ورلڈ کینیڈا ( و یب نیوز ) بھارت نے یورپی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی ہے کہ باسمتی چاول کو اپنی مصنوعات قرار دیا جائے اور اس کی شناخت پاکستان کو واپس کی جائے۔
اس سے قبل یورپی یونین نے بھارت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے باسمتی چاول کو پاکستان کی شناخت اور مصنوعات قرار دیا تھا۔ اب بھارت نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے اور باسمتی چاول کی ملکیت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے یورپی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔یورپی یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کی رسائی سے اسلام آباد کے ساتھ اس کے بین الاقوامی تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔واضح رہے کہ چاول کی اقسام میں باسمتی کا ایک منفرد مقام ہے اور اسے بریانی اور پلاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ دونوں پکوان باسمتی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ویسے یہ چاول پاکستان اور بھارت دونوں میں تیار کیا جاتا ہے اور دونوں ممالک یورپ کو برآمد کرتے ہیں لیکن بھارت باسمتی چاول کو اپنے ٹریڈ مارک کے طور پر جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے پہلے ہی اسے ایک بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارت کی جانب سے اس اقدام سے نہ صرف پاکستان میں چاول کی پیداوار بلکہ پاکستان کی برآمدی منڈی کو بھی بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔