بھارت نے ہندو انتہا پسندو ں پر مشتمل فوری کشمیر میں اتار دی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسندوں پر مشتمل ویلج ڈیفنس گارڈز کے نام سے ایک فورس اتار دی

نام نہاد مودی سرکار نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے دہشت گرد ویلج ڈیفنس گارڈز بنائے۔ ولیج ڈیفنس گارڈز کا قیام بی جے پی حکومت کے تفرقہ انگیز ایجنڈے کا عکاس ہے۔

ویلج ڈیفنس گارڈز کو ویلج ڈیفنس کمیٹیاں کہا جاتا ہے جو 1990 کی دہائی میں مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے ہندوؤں کی حفاظت کے لیے تشکیل دی گئی تھیں۔ ولیج ڈیفنس گارڈز پہلی بار جموں کے کئی اضلاع میں 1995 میں قائم کیے گئے تھے اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسندوں کو نشانہ بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔

اس سلسلے میں 15 اگست 2022 کو بھارتی وزارت داخلہ نے ولیج ڈیفنس گارڈز سکیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔زیادہ تر دہشت گرد ویلج ڈیفنس گارڈز سابق ریٹائرڈ بھارتی فوجی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے ہندو انتہا پسندوں پر مشتمل اس فورس کو اسلحہ اور تنخواہیں بھی ملیں گی۔

ویلج ڈیفنس گارڈز کے نام سے قائم ہونے والے اس دہشت گرد گروہ کو ہتھیاروں کے استعمال کی خصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔ 15 گروپوں میں سے ہر ایک کی سربراہی بھی ایک سینئر ریٹائرڈ ہندوستانی افسر کریں گے ۔

ولیج ڈیفنس گارڈز کی سربراہی متعلقہ اضلاع میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کریں گے۔اس وقت مقبوضہ کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جہاں ضرورت پڑنے پر بھارتی فوج اور سی آر پی ایف 5000 ہندوؤں کو ان علاقوں پر قبضہ کرنے کی تربیت دیں گے۔

1989 سے، ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے ارکان بڑی تعداد میں مسلمانوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے ارکان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے میں ملوث رہے ہیں، خاص طور پر جموں و کشمیر کے ہندو اکثریتی علاقوں میں۔

اس وقت ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے متعدد ارکان کے خلاف 200 سے زائد ایف آئی آر درج ہیں جن میں قتل، عصمت دری، ہنگامہ آرائی اور بھتہ خوری شامل ہیں، لیکن آج تک ہندوؤں کی طرف سے معصوم کشمیریوں پر مظالم کے مقدمات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com