‘فائیو آئیز نامی تنظیم جو کہ امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا پر مشتمل ہے کا کہنا ہے کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ کینیڈین شہری اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔
ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں ، کینیڈا
‘فائیو آئیز تنظیم کے رکن ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی سے متعلق معلومات فوری طور پر ایک دوسرے سے شیئر کرتی ہیں۔ فائیو آئیز نے بھی متعدد شواہد کے ساتھ ہردیپ سنگھ کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔
بھارت سے الگ وطن کا مطالبہ کرنے والا ایک اور سکھ رہنما کینیڈا میں قتل
فائیو آئیز افسر نے بھارتی سفارت کاروں اور افسران کی گفتگو کو لیک کیا جس میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ کینیڈین پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مکمل تفتیش کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ کا قتل کینیڈا میں تعینات بھارتی انٹیلی جنس کے اسٹیشن چیف کی نگرانی میں ہوا۔۔
اگر کینیڈا اپنے موقف پر قائم رہتا ہے تو امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے لیے صرف ہندوستان کو خوش کرنے کے لیے اپنے دیرینہ اتحادی کو نظر انداز کرنا مشکل ہو جائے گا۔