۔بھارت سے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلانے کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے کینیڈین سفارت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے لاکھوں لوگوں کی زندگی مشکل ہو جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے یکطرفہ طور پر کینیڈین سفارت کاروں کا اسٹیٹس منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کینیڈین حکومت نے اپنے 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ رواں سال جون میں کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نائجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را کا ڈائریکٹر ملوث تھا۔ بھارت نے اس بیان کو الزام قرار دے کر مسترد کر دیا۔