اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کر رہا ہے، اور اگر بھارت ایسی کوئی حرکت کرے تو پاکستان کولکتہ تک جا کر بھرپور جواب دے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ سے متعلق مذاکرات جاری ہیں، اور اس معاملے پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور دعا کریں کہ اللہ اس پراسس میں ہمیں کامیابی عطا کرے۔
وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں امن اور خطے میں ہم آہنگی کی بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھادعا ہے کہ ہمارے خطے میں امن قائم ہو، تمام اختلافات ختم ہوں، ہم ایک نبیؐ کے امتی ہیں اور تفرقوں سے اللہ ہمیں نجات دے۔ پاکستان جو صلح و صفائی کے لیے کوششیں کر رہا ہے، اللہ ہمیں اس میں کامیابی دے۔”
خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جعلی فالز فلیگ کی سازش میں ہے اور وہ اپنے قیدیوں یا دیگر افراد کی لاشیں پھینک کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہتا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ ایک سال قبل بھارت نے پاکستان کے ساتھ جس قسم کی ذلت آمیز حرکت کی، اس پر دنیا اور بھارتی عوام نے بھی سخت ردعمل دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پاکستان سے پانچ گنا بڑا ملک ہے، معیشت اور فوج کے لحاظ سے بھی بڑا ہے، لیکن پاکستان نے تاریخ میں اسے سبق سکھایا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے اندر گھس کر کارروائی کی اور اسے کٹ چڑھائی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ کوئی جارحانہ قدم اٹھایا تو پاکستان کولکتہ تک جا کر بھرپور جواب دے گا۔