بھارت نے جنگ میں شکست کھائی،کشمیر کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگی،بلاول بھٹو

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مقام پوری دنیا کے سامنے ہے کیونکہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان نے برتری ثابت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عالمی سطح پر خفت کا شکار ہے اور جہاں بھی جاتا ہے، لوگ اسے یاد دلاتے ہیں کہ بھارت کے سات جہاز مار گرائے گئے تھے۔ بلاول کے مطابق بھارت نہ صرف جنگ ہارا بلکہ کشمیر کے خلاف رچی گئی سازش بھی ناکام ہو کر رہے گی۔

اپنے خطاب میں بلاول بھٹو نے ملکی سیاست اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر بھی کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بند کمروں میں بیٹھ کر حکومت نہیں کرتی بلکہ عوام کے درمیان رہ کر فیصلے کرتی ہے۔ ان کے مطابق آزاد کشمیر میں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، تاہم وہ پرامید ہیں کہ آئندہ انتخابات میں عوام ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چھ ماہ کی حکومت پیپلزپارٹی کے لیے ایک امتحان ہے، لیکن وہ عوامی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور دوبارہ اعادہ کیا کہ وہ واپس آئیں گے۔

بلاول بھٹو نے کشمیر سے جڑے تاریخی فیصلوں اور سابقہ غلطیوں پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسے فیصلے کیے گئے جن سے کشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا، اور اب اس خلا کو پُر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی تربیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بی بی نے انہیں سکھایا تھا کہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا، وہاں ہمارا خون گرے گا۔ بلاول نے بتایا کہ وہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے پاس ووٹ مانگنے گئے تھے اور انہیں عوام نے کبھی مایوس نہیں کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کشمیر کے عوام کے حقوق اور ان کی جدوجہد کی خاطر پیپلزپارٹی ہمیشہ پہلی صف میں کھڑی رہے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں