اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ لارڈز میں جاری ہے جہاں کھیل کا چوتھا دن ختم ہو چکا ہے اور اب میچ کا فیصلہ آج آخری روز ہو گا۔
انگلینڈ کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت نے چوتھے دن کا اختتام 4 وکٹوں پر 58 رنز پر کیا ۔گزشتہ روز ہونے والا میچ ایک دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔بھارت کو میچ جیتنے کے لیے مزید 135 رنز درکار ہیں جبکہ انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 6 وکٹیں درکار ہیں۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 387 رنز بنائے جس کے جواب میں دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم بھی 387 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پہلی اننگز میں کوئی برتری حاصل نہ کر سکی۔میچ کے چوتھے دن انگلینڈ دوسری اننگز میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا جس سے بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 193 رنز کا ہدف ملا۔میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا یہ تیسرا ٹیسٹ ہے۔ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔