بھارت کاچیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ انڈیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا بھارتی میڈیا دعوی کر رہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ان کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کردی۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے جو ہم نے پاکستان کو لکھا ہے۔

بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹیم کے میچز کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ بی سی سی آئی نے حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے کہ وہ میچز نیوٹرل مقامات پر کھیلنا چاہتے ہیں۔ دبئی اس کے لیے بہترین جگہ ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے ان کی جانب سے کوئی کاغذ نہیں ملا۔ بی سی سی آئی، بھارتی بورڈ نے ابھی تک تحریری طور پر کچھ نہیں کہا، ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی بات ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارت کے علاوہ 6 دیگر ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیمیں پاکستان بھیجنے کی تصدیق کی ہے تاہم بھارت سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر ٹیمیں بھیجنے سے انکار کر رہا ہے یمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔