اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت نے راوی کے بعد دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے ہریکے سے دریائے ستلج میں 95 ہزار کیوسک پانی چھوڑا ہے، بھارت سے چھوڑا جانے والا پانی گنڈا سنگھ قصور کے مقام پر 12 گھنٹے تک پاکستان میں داخل ہوگا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے راوی میں جسر کے مقام پر طغیانی ہے
دریائے راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا، جسکارکے پوائنٹ پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے۔
سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی کے ڈپٹی کمشنرز پیشگی انتظامات مکمل کریں، ایمرجنسی کنٹرول روم میں عملہ ہمہ وقت الرٹ رہے، تمام متعلقہ محکمے حکام کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کریں۔ .
پی ڈی ایم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے، ریسکیو آپریشن کے لیے پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہو، میڈیکل کیمپس میں ادویات کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ جانوروں کے لیے مناسب جگہ اور خوراک کا انتظام کیا جائے۔
ادھرکرتارپور میں، راوی کے پار پھنسے ہوئے 27 کسانوں سمیت نشیبی کھیتوں میں پھنسے دھان کی کاشت میں مصروف 327 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔