بھارت کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دیا جائے ، امریکی کمیشن کی سفارش

بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق امریکی کانگریس کے کمیشن کے اجلاس میں گواہی دی گئی کہ بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اقلیتوں کے خلاف قوانین کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ملاقات کے دوران بھارت میں میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر بھی گواہی دی گئی۔

ٹام لینٹوس کمیشن کے چیئرمین جیمز پیٹرک میک گورن نے کہا کہ زیادہ تر مسائل کی وجہ بھارتی وزیراعظم مودی کی بھارت کی سیکولر جمہوریت کو تبدیل کرنے اور اسے ہندو قوم بنانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مسائل حل نہ کیے گئے تو بھارت کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔کمیشن نے بھارت کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق انسانی حقوق کے مسائل کا جائزہ لینے کی بھی سفارش کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca