اردو ورلڈ کینیڈا(ویب نیوز ) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے خالصتان تحریک کے سرکردہ سکھ رہنما کے قتل کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد پیش کیے جانے کے بعد مودی سرکار کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے اور اب امریکا نے بھی اس معاملے کو اٹھا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ہردیپ سنگھ قتل، بھارت تحقیقات میں تعاون کرے ، امریکہ
معاملہ بھارتی حکومت کے سامنے براہ راست اٹھایا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بات چیت میں سکھ رہنما کے قتل کا معاملہ اٹھایا۔امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلینکن نے بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر پر زور دیا کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
مزید پڑھیں
ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ہیں ، کینیڈا
ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب اینٹونی بلینکن اور قومی سلامتی کونسل کے امریکی مشیر سے بھی ملاقات کی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے تھے۔ دوسری جانب بھارت نے کینیڈا کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔