167
ہندوستانی ریلوے حکام کے مطابق المندا اور کانٹاکپلی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ایک مسافر ٹرین وشاکھاپٹنم پالسا اور وشاکھاپٹنم ریگڈا کے درمیان ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاستی دارالحکومت امراوتی سے فوری امدادی کارروائیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔