اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان شوبز اداکار معمر رانا کا کہنا ہے کہ جب وہ پریانکا چوپڑا سے پہلی بار ملے تھے تو انہیں پہچانا نہیں تھا۔حال ہی میں معمر رانا نے ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا جہاں انہوں نے ہندوستان میں فنکاروں سے ملاقات کے بارے میں بات کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ بیٹھ کر بات کر رہے تھے جب اداکارہ پریانکا چوپڑا آئیں اور سلمان سے بات کرنے لگیں لیکن انہوں نے انہیں پہچانا نہیں۔
معمر رانا کے مطابق جب اداکارہ وہاں سے چلی گئیں تو سلیمان خان نے انہیں بتایا کہ یہ پریانکا چوپڑا ہیں جس نے انہیں حیران کردیا۔
اداکار نے کہا کہ یہ سن کر پریانکا پر ان کا کرش ختم ہو گیا۔ ساتھ ہی معمر رانا نے غدر فلم کی اداکارہ امیشا پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اصل خوبصورتی امیشا پٹیل ہے، اس کا چہرہ بہت خوبصورت ہے۔
مذکورہ انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میزبان نادر علی اور معمر رانا کو پریانکا چوپڑا کا مذاق اڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔