اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مشہور بھارتی کامیڈین گووندا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں ان کے خلاف سازشیں کی گئی ہیں۔.
مکیش کھنہ کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں گووندا نے کہا کہ لوگوں نے ان کے خلاف سازش کی اور ان سازشوں کے بعد ان کی فطرت بدل گئی۔.
انٹرویو کے دوران اداکار نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ذکر کیا جس میں انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔.
گووندا نے کہا کہ انہوں نے 100 کروڑ کی فلمیں کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا اور جب انہوں نے کام کرنے سے انکار کیا تو ان کے خلاف لکھا گیا کہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔.
اداکار کے مطابق وہ اپنے فیصلوں میں درست تھے کیونکہ انہوں نے اپنے دل کی بات سنی۔. جب ان سے سیاست میں آنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کے بہت سے لوگوں نے میرے خلاف سازش کی، مجھے بدنام کرنا چاہتے ہیں، وہ مجھے انڈسٹری سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔.
گووندا نے انکشاف کیا کہ ان کی جان لینے کی کوششیں بھی کی گئیں۔. انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افراد ان کے گھر کے باہر پکڑے گئے۔. اداکار نے کہا کہ ان تمام حالات کی وجہ سے میری فطرت میں بڑی تبدیلی آئی اور میں سوچتا تھا کہ سیاست میں آنا ہے یا نہیں اور پھر میں نے وہی کیا جو میرا دل کرنا چاہتا تھا اور سیاست کا حصہ بن گیا۔.