بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔

راکھی ساونت نے تین روز قبل عمرے پر جانے کی خبر بریک کی تھی اور اس مقدس سفر میں ان کے بھائی واحد علی خان اور بہنوئی شائستہ علی خان بھی ان کے ساتھ ہیں۔
ہندوستانی اداکارہ نے مدینہ منورہ سے سب سے پہلے ایسی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جہاں وہ عقیدت اور احترام کے ساتھ مسجد نبوی کے مختلف دروازوں سے لپٹ رہی تھیں۔
ایک اور ویڈیو میں اداکارہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے عمرہ ادا کر لیا ہے۔
راکھی ساونت نے گزشتہ سال اپنے مسلمان دوست عادل خان درانی سے شادی کے موقع پر اسلام قبول کیا اور اپنا نیا اسلامی نام فاطمہ رکھاتھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com