بھارتی اداکارہ رمیا کوریپ اور قتل کی دھمکیاں،بھارتی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)بھارت کی مشہور اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ عرف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور جنسی زیادتی کی سنگین دھمکیاں دینے پر پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رمیا نے بینگلورو پولیس کو شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 43 مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے سائبر کرائم ونگ کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کیا۔ تفتیش کے دوران متعدد مشکوک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ان دونوں افراد نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی شناخت بھی ہو چکی ہے، جس کے بعد ایسے اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 48 سے زائد ہو گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھمکیاں اس وقت شروع ہوئیں جب رمیا نے مشہور اداکار درشن کے خلاف ایک قتل کیس سے متعلق بیان دیا، جس کے بعد درشن کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر انہیں ہدف بنانا شروع کر دیا۔
یاد رہے کہ رمیا کنڑ فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہیں، جنہوں نے2023 میں طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا تھا۔ اس کے علاوہ وہ بھارت کی لوک سبھا کی سابق رکن بھی رہ چکی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔