اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کو مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں اسلحہ ساز فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں دھماکے سے 8 فیکٹری ورکرز ہلاک اور 7 زخمی ہوئے جس کی تصدیق مرکزی وزیر نے بھی کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے ایل ٹی پی سیکشن میں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔فائر حکام کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے فیکٹری کی چھت گر گئی اور مزدور نیچے پھنس گئے۔ تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک ملبے تلے دب کر دم توڑ گیا۔