170
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی فوج کا ٹرک پہاڑ سے نیچے جاگرا، 3 اہلکاروں
سمیت 16 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست سکم کے شمالی
علاقے میں پیش آیاجہاں زیما کے علاقے میں بھارتی فوج کا ٹرک پہاڑی سڑک سے
نیچے جاگرا جس میں اب تک 16 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی تین گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جمعہ کی صبح تھانگو جا رہا
تھا کہ قافلے میں شامل ایک ٹرک بے قابو ہو کر پہاڑی سڑک سے نیچے جا گرا۔بھارتی میڈیا کے
مطابق حادثے کے بعد علاقے میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور 4 زخمی فوجیوں کو
ٹرک سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ہیلی کاپٹر حادثہ ، بھارتی فوج کا پائلٹ ہلاک
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 جونیئر کمیشنڈ افسران اور 13 فوجی جان کی بازی ہار گئے۔