غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی لوگوں اور رہائشیوں نے تصدیق کی کہ پونچھ میں دو گاڑیوں پر حملے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے دوران فوج نے "کم از کم 8 شہریوں” کو گرفتار کیا۔واضح رہے کہ پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی 2 گاڑیوں پر حملے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، "مقامی لوگوں نے بھارتی فوجی اہلکاروں پر 3 کو قریبی فوجی کیمپ میں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا”۔انہوں نے کہا کہ بعد میں لاشیں مقامی پولیس کے حوالے کر دی گئیں جنہوں نے بعد میں اہل خانہ سے رابطہ کیا۔ مکینوں نے بتایا کہ لاشوں پر شدید تشدد کے نشانات ہیں۔ خاندان کے مطابق باقی 5 کو "شدید تشدد” کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
125