122
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہندوستانی نژاد روبی ڈھلہ بھی کینیڈا کی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں۔
روبی نے باضابطہ طور پر 22 جنوری کو جسٹن ٹروڈو کی جگہ لینے کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی۔ لبرل پارٹی نے انہیں پیر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔اگر روبی ڈھلا جسٹن ٹروڈو کی جگہ منتخب ہو جاتی ہیں تو وہ کینیڈا کی پہلی غیر کینیڈین خاتون وزیر اعظم بن جائیں گی۔ روبی نے منگل کو اعلان کیا کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو وہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکال دیں گی۔روبی ڈھلہ تین بار رکن پارلیمنٹ، ایک کاروباری خاتون اور موٹیویشنل اسپیکر بھی ہیں۔ وہ اپنے ابتدائی دنوں میں ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔