اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کو سموگ کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سرحد کے دونوں طرف سموگ ایک مسئلہ ہے، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب نے سموگ کے بارے میں ہماری گفتگو کا مذاق اڑایا، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔.
یاد رہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے مریم نواز کی سموگ ڈپلومیسی کے آغاز کے جواب میں کہا تھا کہ لاہور کے عوام کا کہنا ہے کہ ہمارا دھواں دہلی جا رہا ہے، دہلی کے عوام کا کہنا ہے کہ ہمارا دھواں لاہورجا رہا ہے۔.
بھگونتم نے کہا کہ اگر ہمارا دھواں ہر جگہ جا رہا ہے تو جو بھی آئے وہ ہم پر الزام لگاتا ہے۔