اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا اور کینیڈا میں بھارتی قونصل خانے جاسوسی میں ملوث ہیں۔ یہ دعوی خالصتان تحریک کے گروپ لیڈر گروپوتن سنگھ پنوں نے کیا۔خالصتان تحریک کے رہنما گروپا تونت سنگھ پنوں، جو بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی طرف سے امریکہ میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کی ناکام سازش کا نشانہ بنے، نے امریکہ اور کینیڈا کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سخت موقف کرے جو ناقدین کو ہمیشہ کے لیے خاموش کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گروپتنا سنگھ پنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کو دوسرے ممالک میں مذموم سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، انہوں نے امریکا اور کینیڈا سے ایکشن لینے کی اپیل کی، انہوں نے بھارتی قونصل خانے کو مستقل بند کرنے کی تجویز بھی دی۔