191
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے غلطی سے بھارت کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنا دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق بھارت نے آسٹریلیا سے پوزیشن چھین لی اور پہلے نمبر پر آگیا۔
آئی سی سی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر تکنیکی خرابی کے باعث بھارت کچھ عرصے تک نمبر ون رہا، آئی سی سی اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔ آئی سی سی کی غلطی کی وجہ سے بھارت نے تینوں فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا جشن منانا شروع کر دیا۔
تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے غلطی کی اصلاح کے بعد جہاں آسٹریلیا کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر واپسی ہوئی وہیں بھارتیوں کی خوشی بھی ماند پڑ گئی۔
آئی سی سی کی جانب سے بھارت کو نمبر ون ٹیم قرار دینے کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین نے فوری طور پر سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی تعریف شروع کر دی