بھارتی ڈاکٹروں کا کمال ،زبان کا آپریشن کروانے آنیوالے بچے کے ختنے کر ڈالے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں ڈاکٹروں نے بچے کی زبان کا آپریشن کرنے کے بجائے ختنے کر ڈالے

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں پیش آیا جہاں 3 سالہ بچے کا غلط آپریشن کرنے پر ہسپتال کا لائسنس منسوخ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ 23 جون کو پیش آیا جب 3 سالہ بچے کو زبان کے آپریشن کے لیے ہسپتال لایا گیا تاہم ڈاکٹر نے اس کا ختنہ کردیا جس کے بعد بچے کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔اس سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے محکمہ صحت کی ایک ٹیم کو ہسپتال بھیج دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کریں، مذکورہ  ہسپتال کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کریں اور 24 گھنٹے میں مکمل رپورٹ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

انڈیا کا تیار کردہ کھانسی کا شربت زہر بن گیا، ازبکستان میں 18 بچے جاں بحق

اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بلبیر سنگھ نے بتایا کہ ڈاکٹروں پر مشتمل ایک پینل ہسپتال  پہنچ گیا ہے اور انہوں نے مذکورہ ڈاکٹر سمیت تمام عملے کا بیان حاصل کیا ہے، اس کے علاوہ بچے کے اہل خانہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری کارروائی کی جا رہی ہے اور ہسپتال کے متعلقہ دستاویزات کو تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب واقعے کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد ہندو انتہا پسند بھی میدان میں آگئے اور بچے کے ختنے کے لیے اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com