161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت میں مسلح افراد نے قانون ساز اسمبلی کے مسلمان رکن اور ان کے بھائی کو پولیس حراست میں قتل کر دیا۔
ایم ایل اے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کا پولیس حراست کے دوران مسلح افراد کے ہاتھوں قتل اور قانون کی دھجیاں اڑانے کا واقعہ ریاست اتر پردیش میں دن دیہاڑے پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں
کرکٹ میچ میں امپائر کے فیصلے کی حمایت پر تماشائی قتل
دونوں بھائیوں کو پولیس حراست میں میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال لایا جانے کے بعد واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ایک روز قبل ایم ایل اے عتیق کا بیٹا بھی مبینہ مقابلے میں مارا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
مرغی کا سالن مزیدار کیوں نہیں بنایا ، باپ نےبیٹے کو قتل کر دیا
عتیق اور ان کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ہتھکڑیاں بند بھائیوں کا قتل اور ہندو انتہا پسندی پر مبنی نعرے امن قائم کرنے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ناکامی ہے۔