اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ہتک عزت کیس میں سزا میں سزا کے بھارتی پارلیمنٹ نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو نااہل قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز راہول گاندھی کو ہتک عزت کیس میں بھارتی عدالت کی جانب سے سزا کے فیصلے کے بعد نااہل قرار دے دیا ہے۔
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو 2 سال قید کی سزا سنادی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی عدالت نے راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔
کانگریس لیڈر نے 2019 میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ‘مودی سرنم’ کے حوالے سے بیان دیا تھا۔گزشتہ روز عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنائی اور فوری ضمانت دے دی۔