بھارت کے مسافر طیارے کی پاکستان میں کراچی ائیر پورٹ پر لینڈنگ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)ایک بھارتی مسافر طیارے کو دو طرفہ بنیادوں پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی شہر دہلی سے جدہ جانے والی انڈین ایئر لائن کی پرواز کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ انڈین ائیرلائن کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی کہ پاکستانی فضائی حدود میں ایک مرد مسافر بیمار ہو گیا۔ پرواز کے عملے نے مسافر کو آکسیجن فراہم کی لیکن جب ان کی حالت خراب ہوئی تو پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔
بھارتی پائلٹ نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کیا اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ طیارے کے لینڈ ہونے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک طبی ٹیم جہاز پر گئی اور مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔