بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ،خاتون کی موت

پرواز کی ایمرجنسی میڈیکل لینڈنگ کے بعد خاتون مسافر کو جناح ٹرمینل پر طبی امداد فراہم کی گئی تاہم خاتون مسافر بچ  نہ سکی

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق طیار ے نے صبح 4 بجکر 15 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ طیارے کی ایک ہندوستانی خاتون مسافر جوہرا بی جانچ کے دوران مردہ پائی گئی۔ بعد ازاں طیارہ مردہ خاتون کو لے کر  اپنی منزل کے لیے روانہ ہوگیا۔

اس کے علاوہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ مسقط سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے دوران مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق ایمبولینس، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف کو بلایا گیا۔ طیارہ لینڈنگ کے لیے پہنچ رہا تھا کہ مسافر کو اچانک مرگی کا دورہ پڑا۔

طیارے کو فوری طور پر لینڈ کر دیا گیا  ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف رن وے پر پہنچ گیا اور مسافر کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اسے سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔