ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم مودی نے رام مندر میں 161 فٹ لمبے گلابی ریت کے پتھر کے مزار پرنئے مجسمے کی نقاب کشائی کی.
افتتاحی تقریب کا آغاز مجسمے کی نقاب کشائی سے ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ آج 22 جنوری صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک نئے دور کا آغاز ہے. میں اس ایونٹ کا حصہ بن کر خوش قسمت محسوس کرتا ہوں.
بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ میں بھگوان رام سے معافی مانگتا ہوں، ہماری محبت اور تپسیا میں کچھ کمی تھی جس کی وجہ سے رام مندر کی تعمیر نو میں اتنے سال لگے لیکن آج یہ خلا پُر ہو گیا ہے.
وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ آئین کے وجود میں آنے کے بعد بھی رام مندر کے حصول کے لیے کئی دہائیوں تک قانونی جنگ لڑی گئی. میں اس عدلیہ کا شکر گزار ہوں جس نے انصاف فراہم کیا جس نے رام مندر کی تعمیر کو قانونی تحفظ فراہم کیا.
دوسری جانب اپوزیشن کانگریس سمیت دیگر جماعتیں, رام مندر کے افتتاح کو ایک ڈرامہ اور مودی کے انتخابات میں ہندو ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی سازش قرار دیا.