بھارتی سٹار سلمان خان کی لیجنڈری فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کیساتھ ویڈیو وائرل 

 

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے ساتھ باکسنگ میچ دیکھنے میں مصروف ہیں جب کہ اسی ویڈیو میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان بھی موجود ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دونوں اسٹارز ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے نظر نہیں آرہے ہیں تاہم سلمان خان اور کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بہت خوش ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان آج صبح سعودی عرب سے بھارت واپس پہنچے ہیں، انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

سلمان خان ان دنوں بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے نئے سیزن کی میزبانی میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کی تیاریاں بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ‘ٹائیگر 3’ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اب تک کی بہترین فلم ثابت ہونے جا رہی ہے اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر لگی ہوئی ہیں۔

سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں نظر آئیں گے، ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com