اردو ورلڈ کینیڈا ( و یب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کیے سسابق کپتان شاہد آفریدی کی تصویر نے بھارتیوں کو آگ لگا دی۔
سٹار کرکٹر نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے، سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے جواب پر طنزیہ انداز میں تنقید کی اور ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے فو جی شرٹ پہن رکھی ہے اور ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑا ہوا ہے۔سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے تصویر کے عنوان سے لکھا، ” چھوڑ وجیت ہار کو! چلو، شیکھر، میں تمہیں چائے پلاتا ہوں
ہندوستانی شائقین نے سابق کپتان کے طنزیہ پیغام پر انتہائی نامناسب تبصرے کیے، جس پر انہیں دنیا بھر کے صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب ایک روز قبل سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے شاہد آفریدی کو تنقیدی ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ہم نے کارگل میں بھی آپ کو شکست دی اور آپ کو کتنا فخر ہے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔اس سے قبل پہلگام واقعے میں بھارتی فوج کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ’’اگر وہاں کوئی پٹاخہ پھٹ جائے تو بھی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔. یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں 800،000 ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی کے باوجود پیش آیا۔. اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نااہل اور بیکار ہیں کیونکہ آپ لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کر پاتے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستانی ٹیم ہندوستان چلی گئی۔. ہم خود نہیں جانتے تھے کہ جانا ہے یا نہیں۔. ہندوستانی کبڈی ٹیم آتی ہے، لیکن کرکٹ ٹیم نہیں آتی۔. اگر آپ کو اسے روکنا ہے تو سب کچھ روک دیں۔”