اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بھارت سے آنے وا لا 70 ہزار کیوسک سیلابی ریلا شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں جلالہ میں داخل ہوگیا۔سیلابی ریلے کے باعث فصلیں زیر آب آگئیں اور دھان کی کاشت میں مصروف افراد پھنس گئے، 300 کے قریب مرد، خواتین اور بچوں کو بچا لیا گیا۔
بھارت نے گزشتہ روز دریائے راوی میں 185000 کیوسک پانی چھوڑا تھا، سیلابی ریل نینان کوٹ سے ہوتا ہوا لاہور پہنچے گا، دریائے راوی، نالہ بن اور دیگر معاون ندیوں میں طغیانی ہے۔
بھارت باز نہ آیا،دریائےراوی میں پانی چھوڑ دیا،سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحقہ اضلاع میں انتظامیہ الرٹ ہے، سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، شکر گڑھ نالہ بے میں درمیانے درجے کا سیلاب، راوی سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے، تمام دریاؤں، بیراجوں، ڈیموں اور نہروں میں پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، کنٹرول روم پنجاب کی تمام صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔
پاکستان کو عالمی سطح پر بھارت کےخلاف بڑی کامیابی مل گئی
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کہیں سیلاب نہیں آیا، بھارت نے گزشتہ سال راوی میں اتنا ہی پانی چھوڑا تھا جو 31 ہزار کیوسک تک لاہور پہنچا تھا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان میں سیلاب کے حوالے سے انتظامات مکمل ہیں، دریا کے اندر بستیاں نہیں بننی چاہیے تھیں، سرکاری زمینوں پر بیٹھے لوگوں کو ضرور ہٹایا جائے گا۔