اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انڈیا میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلمانوں سے دشمنی عروج پر پہنچ گئی۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے ممبئی میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ممبئی کے پارک کا نام گزشتہ سال ہی ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا گیا تھا تاہم ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج کے باعث باغ کا نام تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سے قبل مہاراشٹر حکومت نے اورنگ آباد شہر کا نام سمبھاجی نگر اور عثمان آباد شہر کا نام دھارا شیو رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔مودی حکومت نے فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا اور الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج کر دیا ہے، جب کہ سابق ریاست حیدرآباد کے مشہور شہر، دکن، حیدرآباد کا نام بدل کر ‘بھگیہ نگر کر دیا گیا ہے۔