اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کے ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ہے۔
ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے میچز متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز دی ہے۔
بھارتی بورڈ کا مشورہ ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ہونی چاہیے اور دیگر ٹیموں کے میچز پاکستان میں کھیلے جانے چاہئیں تاہم اگر بھارت فائنل میں پہنچ گیا تو فائنل بھی یو اے ای میں ہی کھیلا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے پاکستانی بورڈ کو آپشن دے دیا ہے اور اب فیصلہ پی سی بی کے ہاتھ میں ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کے مقام کا حتمی فیصلہ 4 فروری کو ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نہیں ہو سکا تھا۔
ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور اے سی سی اجلاس میں پی سی بی نے سخت موقف دیا تھا، ایشیا کپ کے مقام کے حوالے سے حتمی فیصلہ اے سی سی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔